27 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنا دورۂ ایران مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، جو کل ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران آئے تھے، آج اپنا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس لوٹ گئے۔انہوں نے تہران میں اپنے قیام کے دوران کل رات رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے علاوہ صدر مملکت سے بھی ملاقات کی۔صدر زرداری نے کل رات ہی بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔